صبح و شام ان کلمات کو دس دس بار پڑھنا
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
جو شخص صبح کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد دس مرتبہ یہ کلمات پڑھتا ہے:
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
اللّٰہ اس کی دس نیکیاں لکھ دیتا ہے
دس گناہ ختم کر دیتا ہے
دس درجات بلند فرما دیتا ہے
دس غلام آزاد کرنے کا اجر ملتا ہے
بندہ شیطان سے محفوظ ہو جاتا ہے
ہر نقصان و مصیبت سے محفوظ رہتا ہے
اس دن شرک کے سوا کوئی گناہ اسے ہلاک نہیں کر پاتا۔
اور جو نمازِ مغرب کے بعد پڑھتا ہے اسے بھی یہی فضیلت ملتی ہے۔
[صحيح الترغيب والترهيب:475]