سود نہ کھاؤ، یہ اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ ہے
{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ} [آل عمران: 130]
’اے ایمان والو! سود نہ کھاؤ، اور اللہ سے ڈرو، تاکہ تم فلاح پاسکو‘۔
سود سے متعلق مختلف آیات میں درج ذیل نکات بیان ہوئے ہیں:
1۔ بعض لوگ سودی لین دین کو بھی تجارت کی طرح جائز سمجھتے ہیں، جو کہ درست نہیں۔
2۔ سود بے برکتی کا ذریعہ ہے، جبکہ صدقہ و خیرات سے مال میں برکت ہوتی ہے۔
3۔ سود اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ ہے۔
