بسم الله الرحمن الرحيم
نیک اعمال اور ان پر ملنے والی خوشخبریاں
سوہ کہف پڑھنے کی فضیلت!
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْكَهْفِ كَمَا أُنْزِلَتْ، كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، مِنْ مَقَامِهِ إِلَى مَكَّةَ، وَمَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ آخِرِهَا، ثُمَّ خَرَجَ الدَّجَّالُ، لَمْ يَضُرَّهُ، وَمَنْ تَوَضَّأَ فَقَالَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ، كُتِبَ فِي رَقٍّ، ثُمَّ جُعِلَ فِي طَابِعٍ، فَلَمْ يُكْسَرْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے سورۃ الکہف کو اسی طرح پڑھا جیسا کہ وہ نازل کی گئی ہے، قیامت کے دن وہ اس کے لیے اس کی اقامت گاہ سے مکہ تک نور کا سبب بن جائے گی،
• اور جس نے اس (سورة) کی آخری دس آیات پڑھیں اور پھر دجال نکل آیا تو وہ اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔
• اور جس نے وضو کیا اور یہ کہا:
سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ
تو پاک ہے، اے اللہ! تیری تعریفوں کے ساتھ، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی الہ نہیں، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔
• تو یہ کلمات ایک کاغذ پر لکھے جائیں گے، پھر اس پر مہر لگائی جائے گی، اور وہ مہر قیامت کے دن تک نہیں توڑی جائے گی۔




