نیک اعمال اور ان پر ملنے والی خوشخبریاں

قیام اللیل رب کی قربت پانےاور گناہوں سے روکنے کا ذریعہ

“عن أبي أمامة الباهلي رضي الله عنه عن رسول اللهِ صلى الله عليه وسلم: عَلَيْكُمْ بِقِيَامِ اللَّيْلِ، فَإِنَّهُ دَأْبُ الصَّالِحِينَ قَبْلَكُمْ، وَقُرْبَةٌ إِلَىٰ رَبِّكُمْ، وَمَكْفِّرَةٌ لِلسَّيِّئَاتِ، وَمَنْهَاةٌ عَنِ الْإِثْمِ”.

ابو امامہ باھلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم پر قیام اللیل (رات کو عبادت کرنا) لازم ہے، کیونکہ یہ تم سے پہلے نیک لوگوں کا طریقہ رہا ہے، اور یہ تمہیں تمہارے رب کے قریب کرنے والی عبادت ہے، گناہوں کو مٹانے والی ہے، اور گناہوں سے روکنے والی ہے۔

[صحیح الترغیب والترهيب:624]