نیک اعمال اور ان پر ملنے والی خوشخبریاں

تہجد کی نماز ادا کرنے سے مومن کی عزت بڑھتی ہے

“عن سهلِ بنِ سعدٍ رضي الله عنه قال: جاءَ جبريلُ إلى النبيِّ صلى الله عليه وسلم فقال: يا محمدُ، عشْ ما شئتَ فإنك ميتٌ، واعملْ ما شئتَ فإنك مجزيٌّ به، وأحبِبْ من شئتَ فإنك مفارِقُه، واعلمْ أنَّ شرفَ المؤمنِ قيامُ الليلِ، وعِزَّهُ استغناؤه عن الناسِ”.

سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جبریل علیہ السلام نبی ﷺ کے پاس آئے اور کہا: اے محمد!
• جیسے چاہو زندگی گزارو، لیکن (یاد رکھو کہ) موت آنی ہی ہے۔
• جو چاہو عمل کرو، اس کا بدلہ ضرور دیا جائے گا۔
• جس سے چاہو، محبت کرو، لیکن اس سے جدا ہونا ہی ہے۔
• اور جان لو کہ مؤمن کی عزت قیام اللیل میں ہے۔
• اور اس کا وقار لوگوں سے بے نیازی میں ہے۔

[صحیح الترغیب والترھیب:627]

قاری نعیم الرحمن صافی حفظہ اللہ