طالب علم اور وقت

’’طالب علم کا وقت تو اس سے بھی زیادہ اہم ہے کہ اسے وقت کی اہمیت بتانے میں ضائع کیا جائے۔‘‘
’’جب آپ کسی طالب علم کو دیکھیں کہ وہ اپنے وقت اور کتب کے بارے میں بُخل و کنجوسی سے کام لے رہا ہے تو یقین کر لیں کہ وہ علم کے راستے میں کامیاب ہوگا۔‘‘
’’اور جس طالب علم کو دیکھیں کہ گپ شپ کا شوقین ہے، گھومنے پھرنے اور کھیل کُود میں حد سے تجاوز کر رہا ہے اور اپنے وقت کے بارے میں کنجوس وبخیل نہیں ہے تو پورا یقین کر لیں کہ وہ علم کے راستے میں کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا۔‘‘
’’اگر طالب علم نے بھی دوسرے لوگوں کی طرح گھومنا پھرنا ہے، کھانے پینے کی دعوتوں میں مشغول رہنا ہے، کھیل کود اور آنیاں جانیاں ہی دکھانی ہیں تو وہ کس وقت دوسروں سے ممتاز وفائق نظر آئے گا؟‘‘

(شیخ ابو عبیدہ آل سلمان حفظہ اللہ| ترجمہ وتفہیم: حافظ محمد طاهر)