تسبیحات کے ساتھ دعا کی قبولیت
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ام سلیم ؓ ، نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور کہنے لگیں کہ یا رسول اللہ ﷺ ! مجھے کچھ ایسے کلمات سکھا دیجئے جن کے ذریعے میں دعاء کر لیا کروں ،
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
تُسَبِّحِينَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ عَشْرًا وَتَحْمَدِينَهُ عَشْرًا وَتُكَبِّرِينَهُ عَشْرًا ثُمَّ سَلِي حَاجَتَكِ فَإِنَّهُ يَقُولُ قَدْ فَعَلْتُ قَدْ فَعَلْتُ
”دس مرتبہ سبحان اللہ ، دس مرتبہ الحمدللہ اور دس مرتبہ اللہ اکبر کہہ کر اپنی ضرورت کا اللہ سے سوال کرو ، اللہ فرمائے گا کہ میں نے تمہارا کام کر دیا ، میں نے تمہارا کام کر دیا “۔
[مسند احمد:12231]