بسم الله الرحمن الرحيم

نیک اعمال اور ان پر ملنے والی خوشخبریاں

طواف کرتے ہوئے ہر قدم پر نیکی ملنا اور گناہ معاف ہونا

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ أُسْبُوعًا، لَا يَضَعُ قَدَمًا وَلَا يَرْفَعُ أُخْرَى، إِلَّا حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً، وَكَتَبَ لَهُ بِهَا حَسَنَةً، وَرَفَعَ لَهُ بِهَا دَرَجَةً.

عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے ساتوں چکروں میں انسان جو قدم رکھتا ہے اور دوسرا قدم جو وہ اٹھاتا ہے، اللہ اس کے ساتھ اس کا ایک گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے، اور اس کا ایک درجہ بلند کر دیتا ہے۔

[صحیح الترغیب والترھیب:1143]