’’توبہ کرنے والے کا حق‘‘

اہلِ علم ذکر کرتے ہیں کہ جب کوئی توبہ کرے تو اُس کے ہم پر چار حق ہوتے ہیں:
1۔ اس سے محبت کریں، کیوں کہ اللہ تعالی توبہ کرنے والے سے محبت کرتے ہیں۔ ﴿إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ﴾. [البقرة: ٢٢٢]
2۔ اللہ تعالی سے اُس کی ثابت قدمی کی دعا کریں۔
3۔ اس کے گزشتہ گناہوں پر ملامت نہ کریں اور نہ ہی اس کا ماضی یاد دلائیں۔
4۔ اس کے ساتھ زیادہ زیادہ بیٹھیں، اچھی صحبت کے ساتھ اس کی معاونت کریں کہ دوبارہ گناہ اور بری صحبت میں پڑنے سے رُک جائے۔

 حافظ محمد طاھر حفظہ اللہ