تمہیں موت نہیں آنی چاہیے مگر ۔۔۔
اللہ تعالی فرماتے ہیں :
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ﴾.
’’اے ایمان والو! اللہ سے ایسے ڈرو جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تمہیں موت نہیں آنی چاہیے مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو‘‘۔ [آل عمران: ١٠٢]
اس کی تفسیر میں سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ (٣٢هـ) فرماتے ہیں :
«أن يُطَاعَ فلا يُعصى، وأن يُذكرَ فلا يُنسى، وأن يُشكرَ فلا يُكْفَر».
’’اللہ تعالی کی اطاعت کی جائے نافرمانی نہ کی جائے، اس کا ذکر کیا جائے اور اس کی یاد نہ بھلائی جائے، اس کا شکر کیا جائے ناشکری نہ کی جائے‘‘۔
[أخرجه: الحاكم في «المستدرك» (٢/ ٢٩٤) وسنده صحیح]
… حافظ محمد طاھر حفظہ اللہ