علما کی مجالس

عمـر بن خطابؓ فرماتے ہیں:

”ایک آدمی گھر سے نکلتا ہے تو اس پہ تہامہ کے پہاڑوں جتنے گناہ لدے ہوتے ہیں۔ پھر علم کی بات سنتا ہے ، تو خوف خدا محسوس کرتا ہے؛وہ اللّٰہ کی طرف رجوع کرتا اور توبہ کرتا ہے ، اس کے بعد جب گھر کو لوٹتا ہے تو اس کا کوئی گناہ باقی نہیں ہوتا؛ اس لیے علماء کی مجالس سے دور نہ رہا کرو“۔

[مفتاح دار السعادة:1/77]