وہ اعمال جو گناہوں کو دھو ڈالیں
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكَارِهِ، وَإِعْمَالُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ يَغْسِلُ الْخَطَايَا غَسْلًا
”سخت سردیوں میں کامل وضو کرنا ، مسجد کی طرف چل کر جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا گناہوں کو دھو دیتا ہے“۔
[المستدرک للحاکم:456]