وضو
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے دیکھا، آپ نے دیکھا کہ ان کی ایڑیاں خشک ہیں تو آپ نے فرمایا:
“وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنْ النَّارِ أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ”.
’’ان ایڑیوں کے لیے آگ کی تباہی ہے، وضو اچھی طرح کیا کرو‘‘۔
[صحیح البخاری: 60، سنن النسائی: 111]