وضو کے بعد خوشبو لگانا
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے متعلق یزید بن ابی عبید بیان کرتے ہیں:
«كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ يَأْخُذُ الْمِسْكَ فَيُدِيفُهُ فِي يَدِهِ، ثُمَّ يَمْسَحُ بِلِحْيَتِهِ».
’’آپ رضی اللہ عنہ جب وضو کرتے تو کستوری لے کر اسے ہاتھ میں مسلتے، پھر اسے اپنی داڑھی پر پھیرتے‘‘۔
(المعجم الكبير للطبراني ٧/٥، ح : ٦٢٢٠ وسنده صحیح)
حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ