اس کی ناک خاک آلود ہو!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“رَغِمَ أَنْفُ، ثُمَّ رَغِمَ أَنْفُ، ثُمَّ رَغِمَ أَنْفُ، قِيْلَ مَنْ يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ !؟ قَالَ مَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ عِنْدَ الْكِبَرِ، أَحَدَهُمَا أَوْ كِلَيْهِمَا ثُمَّ لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ”.
’’اس کی ناک خاک آلود ہو، پھر اس کی ناک خاک آلود ہو، پھر اس کی ناک خاک آلود ہو‘‘۔ پوچھا گیا : ’’یا رسول اللہ! کس کی؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جس نے اپنے والدین کو بڑھاپے میں پایا، ان میں سے ایک کو یا دونوں کو، پھر وہ (ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہوا‘‘۔
[صحیح مسلم: 2551]