سیدنا مغیرہ بن شبعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ اتنی دیر تک کھڑے ہو کر نماز پڑھتے رہتے کہ آپ کے قدم یا(یہ کہا کہ) پنڈلیوں پر ورم آجاتا، جب آپ سے اس کے متعلق کچھ عرض کیا جاتا تو فرماتے: ” کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں”۔

(صحیح البخاری: 1130)