اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے
نعمتیں باقی رہتی ہیں!
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے:
«إِنَّ لِلهِ أَقْواَماً يَخْتَصُّهُمْ بِالنِّعَم لمناَفِع الْعِبَاد ، وَيُقِرُّهُم فِيهَا مَا بَذَلُوهَا، فَإِذَا مَنَعُوهَا نَزَعَهَا مِنْهم، فحوَّلها إِلَى غَيْرِهِمْ».
’’اللہ كے كچھ بندے ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ بندوں كو فائدہ دینے كے لئے نعمتوں سے نوازتا ہے۔ جو وہ خرچ كرتے ہیں ان كیلئے برقرار ركھتا ہے، جب وہ روک لیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان سے چھین لیتا ہے اور دوسروں كو عطا كر دیتاہے‘‘۔
[السلسلۃ الصحیحۃ: 1342]