اپنی نماز پڑھنا

” أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ إِذَا رَجَعَ إِلَى أَهْلِهِ أَنْ يَجِدَ فِيهِ ثَلَاثَ خَلِفَاتٍ عِظَامٍ سِمَانٍ قُلْنَا نَعَمْ قَالَ فَثَلَاثُ آيَاتٍ يَقْرَأُ بِهِنَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ ثَلَاثِ خَلِفَاتٍ عِظَامٍ سِمَانٍ ”

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کیا تم میں سے کوئی شخص یہ پسند کرتا ہے کہ جب وہ باہر سے اپنے گھر واپس آئے تو اس میں تین بڑی فربہ حاملہ اونٹنیاں موجود پائے؟ ہم نے عرض کی : جی ہاں! آپ نے فرمایا تین آیات جنھیں تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز میں پڑھتا ہے، وہ اس کے لئے تین بھاری بھر کم اور موٹی تازی حاملہ اونٹنیوں سے بہتر ہیں۔

(صحیح مسلم : 802)