انسان کا مال
«أَيُّكُمْ مَالُ وَارِثِهِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ؟» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا مِنَّا أَحَدٌ إِلَّا مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ، قَالَ: «فَإِنَّ مَالَهُ مَا قَدَّمَ، وَمَالُ وَارِثِهِ مَا أَخَّرَ»
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتےہیں کہ نبی کریمﷺنے فرمایا: ’’تم میں سے کون ہے جسے اپنے مال سے زیادہ اپنے وارث کا مال پیارا ہو؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا:یا رسول اللہ! ہم میں کوئی ایسا نہیں جسے اپنا مال زیادہ پیارا نہ ہو ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’پھر اس کا مال وہ ہے جو اس نے(موت سے پہلے) اللہ کے راستے میں خرچ کیا اور اس کے وارث کا مال وہ ہے جو وہ چھوڑ کر مرا۔‘‘
(صحیح البخاری: 6442)