اگر آپ برا خواب دیکھیں تو یہ دو کام کریں۔
رسول اللہﷺ نے فرمایا:
“الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنْ اللَّهِ وَالْحُلْمُ مِنْ الشَّيْطَانِ فَمَنْ رَأَى شَيْئًا يَكْرَهُهُ فَلْيَنْفِثْ عَنْ شِمَالِهِ ثَلَاثًا وَلْيَتَعَوَّذْ مِنْ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهَا لَا تَضُرُّهُ”.
”اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں اور برے خواب شیطان کی طرف سے ہیں، لہذا جو شخص کوئی برا خواب دیکھے تو وہ
1- بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دے۔
2- اور شیطان سے اللہ تعالی کی پناہ مانگے۔
اس طرح یہ خواب اس کے لیے نقصان دہ نہیں ہوگا۔
(صحیح البخاری:6995)