اے اللہ میں ہر شر سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں
“عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَمَّا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِهِ اللَّهَ قَالَتْ كَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ”
فروہ بن نوفل اشجعی کہتے ہیں کہ: میں نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہما سے سوال کیا کہ رسول اللہﷺ اللہ تعالیٰ سے کیا دعائیں کیا کرتے تھے؟ حضرت عا ئشہ رضی اللہ عنہما نے کیا: آپﷺ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ! جو میں نے کیا اس کے شر سے اور میں نے نہیں کیا، اس کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔”
(صحیح مسلم: 2716)