رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

مَنْ تَرَكَ ثَلَاثَ جُمَعٍ تَهَاوُنًا بِهَا طَبَعَ اللَّهُ عَلَى قَلْبِهِ

”جس آدمی نے سستی کرتے ہوئے اور معمولی سمجھتے ہوئے تین جمعے چھوڑ دیے تو اللّٰہ تعالیٰ اس کے دل پر ( نفاق کی ) مہر لگا دیتا ہے“۔

[سنن نسائی:1370]

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ وَدْعِهِمْ الْجُمُعَاتِ أَوْ لَيَخْتِمَنَّ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ ثُمَّ لَيَكُونُنَّ مِنَ الْغَافِلِينَ .

”لوگ یا تو جمعہ چھوڑنے سے باز آجائیں، ورنہ اللّٰہ تعالیٰ ان كے دلوں پر مہر لگادے گا پھر وہ غافلوں میں سے ہو جائیں گے“۔

[الصحیحة:720]