جنت میں پودے لگوائیے
” مَا الَّذِي تَغْرِسُ قُلْتُ غِرَاسًا لِي قَالَ أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى غِرَاسٍ خَيْرٍ لَكَ مِنْ هَذَا قَالَ بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ قُلْ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ يُغْرَسْ لَكَ بِكُلِّ وَاحِدَةٍ شَجَرَةٌ فِي الْجَنَّةِ”
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ پودا لگارہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس سے گزر ے اور فرمایا: ابو ہریرہ! کیا لگا رہے ہو ؟ میں تمہیں اس سے بہتر پودا لگا رہے ہوں ۔ آپ نے فرمایا : کیا میں تمہیں اس سے بہتر پودا نہ بتاؤں ؟ ابو ہریرہ نے کہا : جی ہاں اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا : کہو :
(سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ)
ان میں سے ہر ہر کلمے کے عوض جنت میں تمہارے لئے ایک ایک درخت لگا دیا جائے گا”۔
(سنن ابن ماجہ : 3807، صححہ الاۤلبانی رحمہ اللہ)