حدود اللہ کا احترام
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
((مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ, فَقَدْ ضَادَّ اللَّهَ، وَمَنْ خَاصَمَ فِي بَاطِلٍ وَهُوَ يَعْلَمُهُ, لَمْ يَزَلْ فِي سَخَطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ عَنْهُ، وَمَنْ قَالَ فِي مُؤْمِنٍ مَا لَيْسَ فِيهِ, أَسْكَنَهُ اللَّهُ رَدْغَةَ الْخَبَالِ، حَتَّى يَخْرُجَ مِمَّا قَالَ)).
”جس شخص کی سفارش ﷲ کی کسی حد کی تنفیذ میں آڑے آئی، تحقیق اس نے ﷲ کی مخالفت کی اور جس نے جانتے بوجھتے باطل ( کی حمایت ) میں جھگڑا کیا تو وہ ﷲ کی ناراضی میں رہے گا حتیٰ کہ اس سے باز آ جائے اور جس نے کسی مومن کے بارے میں کوئی ایسی بات کہی جو اس میں نہیں تھی تو ﷲ اسے جہنمیوں کی پیپ میں ڈالے گا (وہ اسی کا مستحق رہے گا ) حتیٰ کہ اپنی بات سے باز آ جائے“۔
[سنن ابی داؤد: 3597]