حلال لو، حرام چھوڑ دو!
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“لَا تَسْتَبْطِئُوا الرِّزْقَ، فَإِنَّه لَمْ يَكُنْ عَبْدٌ ليَمُوتَ حَتَى يَبْلُغ آخر رِزْقٍ هُو لَه، فَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ، أَخْذ الْحَلَال وَتَرْك الْحَرَام”.
’’رزق كے بارے میں كبھی بھی یہ خیال مت كرو كہ وہ دیر سے پہنچا كیوں كہ كوئی بھی بندہ اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک وہ اپنے رزق كا آخری لقمہ نہ كھا لے اس لئے مانگنے میں اچھا طریقہ اختیار كرو، حلال لو، حرام چھوڑ دو‘‘۔
[الصحيحه: 1134]