دجال سے بھی خطرناک چیز
“قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَتَذَاكَرُ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ فَقَالَ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمَا هُوَ أَخْوَفُ عَلَيْكُمْ عِنْدِي مِنْ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ قَالَ قُلْنَا بَلَى فَقَالَ الشِّرْكُ الْخَفِيُّ أَنْ يَقُومَ الرَّجُلُ يُصَلِّي فَيُزَيِّنُ صَلَاتَهُ لِمَا يَرَى مِنْ نَظَرِ رَجُلٍ”
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف جب کہ ہم مسیح دجال کا ذکر کر رہے تھے۔ آپ نے فرمایا:کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو میرے نزدیک تمہارے لئے مسیح دجال سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ہم نے کہا کیوں نہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:چپھاہوا شرک(وہ یہ ہے)کہ آدمی نماز پڑھنے کھڑا ہوتاہے۔ جب اسے معلوم ہوتاہے کہ کوئی اسے دیکھ رہا ہےتو اپنی نماز خوبصورت بناتا ہے۔
(سنن ابی ماجہ:4204، صححہ الالبانی رحمہ اللہ)