دنیا کی سب سے اچھی خوشبو

” دَخَلَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ عِنْدَنَا، فَعَرِقَ، وَجَاءَتْ أُمِّي بِقَارُورَةٍ، فَجَعَلَتْ تَسْلِتُ الْعَرَقَ فِيهَا، فَاسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «يَا أُمَّ سُلَيْمٍ مَا هَذَا الَّذِي تَصْنَعِينَ؟» قَالَتْ: هَذَا عَرَقُكَ نَجْعَلُهُ فِي طِيبِنَا، وَهُوَ مِنْ أَطْيَبِ الطِّيبِ ”

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے۔ دوپہر کے آرام کے لیے سو گئے تو آپ کو پسینہ آگیا، میری والدہ ایک شیشی لے آئیں اور(چمڑے کے بچھو نے سے آپ کا) پسینہ انگلی کے ذریعے سے اس میں اکٹھا کرنے لگیں، رسول اللہ ﷺ جاگ گئے تو آپ نے فرمایا : ام سلیم!یہ کیا کر رہی ہو؟ وہ کہنے لگیں : یہ آپ کا پسینہ ہے، اسے ہم اپنی خوشبو میں ڈالیں گے، یہ(دنیا کی) ہر خوشبو سے زیادہ اچھی خوشبو ہے۔

(صحیح البخاری : 6281، صحیح مسلم : 2331 و اللفظ لہ)