رحمت اِ لٰہی کی وسعتیں
رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا
“«جَعَلَ اللَّهُ الرَّحْمَةَ مِائَةَ جُزْءٍ، فَأَمْسَكَ عِنْدَهُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ جُزْءًا، وَأَنْزَلَ فِي الأَرْضِ جُزْءًا وَاحِدًا، فَمِنْ ذَلِكَ الجُزْءِ يَتَرَاحَمُ الخَلْقُ، حَتَّى تَرْفَعَ الفَرَسُ حَافِرَهَا عَنْ وَلَدِهَا، خَشْيَةَ أَنْ تُصِيبَهُ»”
اللہ تعالیٰ کی سو رحمتیں ہیں، ان میں سے ایک رحمت اس نے جن و انس، حیوانات اور حشرات الارض کے درمیا ن نازل فرمادی، اسی ایک حصے کے ذریعے سے وہ ایک دوسرے پر شفقت کرتے ہیں، آپس میں رحمت کا بر تاؤ کرتے ہیں اور اسی سے وحشی جانور اپنے بچوں پر شفقت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ننا نوے ر حمتیں مؤ خر کر کے رکھ لی ہیں، ان سے قیامت کے دن اپنے بندوں پر رحم فرمائے گا۔”
(صحیح البخاری: 6000، صحیح مسلم: 2752 واللفظ لہ)