’اسلام علیکم‘ ’اسلام و علیکم‘ ’السلام و علیکم‘
تینوں طرح لکھنا درست نہیں ہے۔ یہ شاید رومن کتابت سے جنم لینے والی غلطی ہے۔ خلقِ خدا سے گزارش ہے کہ اس پر توجہ دیں، اب تقریبا سب موبائلوں میں اردو رسم الخط آگیا ہے۔ برائے مہربانی درست طریقے سے ’السلام علیکم‘ لکھا کریں۔
عجیب بات ہے کہ یہ غلطی درست ہونے کی بجائے عامۃ الناس سے بڑھ کر پڑھے لکھے طبقے میں بھی سرایت کر رہی ہے!
کہنے کو یہ چھوٹی سی غلطی ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ جو لفظ ہر مسلمان نے ہر دفعہ بولنا، لکھنا ہوتا ہے، اسی کے درست ہجے تک معلوم نہیں ہیں، اللہ رحم کرے۔

#خیال_خاطر