نبی کریم ﷺ ہر رات جب بستر پر تشریف لاتے تو دونوں ہاتھوں کو ملا کر ان پر پھونک مارتے اور ان پر
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ• قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ • قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ•
( تینوں سورتیں مکمل ) پڑھتے پھر ان دونوں ہاتھوں کو جہاں تک ممکن ہوتا اپنے جسم پر پھیرتے تھے۔ پہلے سر مبارک اور چہرہ انور پر ہاتھ پھیرتے پھر باقی جسم پر۔ اس طرح آپ ﷺ تین مرتبہ یہ عمل کرتے تھے۔
[صحیح البخاری:5017]