رسول اللہﷺنے فرمایا
” «لاَ يُلْدَغُ المُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ» ”
”مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈساجاتا ”۔
(صحیح البخاری : 6133، صحیح مسلم : 2998)
وضاحت:
- مومن سے بعض اوقات غلطی ہو سکتی ہے لیکن غلطی واضح ہونے پر وہ اس سے رجوع کر لیتا ہے۔
- جو شخص ایک بار نا قابل اعتماد ثابت ہو جائے دوبارہ اس پر آنکھیں بند کرکے اعتبار کرنا درست نہیں۔