فرشتوں کا درود پانے والے خوش نصیب لوگ
سورہ فاتحہ کے اختتام پر امام کے ساتھ آمین کہنے والا
رسول اللہﷺنے فرمایا:
إِذَا قَالَ الإِمَامُ: {غَيْرِ المَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ} [الفاتحة: 7] فَقُولُوا: آمِينَ، فَإِنَّهُ مَنْ وَافَقَ قَوْلُهُ قَوْلَ المَلاَئِكَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ تَابَعَهُ
جب امام (غیر المغضوب علیھم ولا الضالین )کہے تو تم بھی آمین کہو کیوں کہ جس نے فرشتوں کے ساتھ آمین کہی اس کے پھپلے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں ۔
(صحیح بخاری: 782)