شادی نہ کرنا نیکی نہیں!
” اور یقینا ہم نے کئی رسول آپ سے پہلے بھیجے اور ان کے لیے بیویاں اور بچے بنائے “۔
(الرعد : 38)
” وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّن قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَاجًا وَذُرِّيَّةً ۚ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَن يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۗ لِكُلِّ أَجَلٍ كِتَابٌ ”
کئی لوگ انھی کو اللہ والے، ولی اور بزرگ سمجھتے ہیں جو نہ شادی کریں، نہ کمائی، راہب بن کر دین کی دعوت اور جہاد کے بجائے گوشہ نشینی اور خود محنت کرکے کھانے کے بجائے دوسروں کی کمائی پر زندگی بسر کریں، حالانکہ اسلام میں یہ کام حرام ہیں۔ (تفسیر القرآن الکریم، حافظ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ)