شہرت کے طلبگار کو کچھ نہیں ملے گا

حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی ﷺکے پاس حاضر ہوا اور کہنے لگاآپ فرمائیں ایک شخص جہاد کو جاتا ہے ۔ثواب اور شہرت کا طلبگار ہے ۔اسے کیا ملے گا؟رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اسے کچھ نہیں ملے گا۔اس شخص نے سوال تین دفعہ دہرایا۔ ہر دفعہ آپ فرماتےاسے کچھ نہیں ملے گاپھر آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ صرف اس عمل کو قبول فرماتا ہے جو خالص اس کے لیے کیا جائے اور صرف اس کی رضا مندی مقصود ہو۔

(سنن النسائی:3142)