صبح و شام کا مسنون ذکر

رسول اللّٰہ ﷺ نے سیِّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا :
”میں جو تمہیں تاکید کرتا ہوں اس پر عمل کرنے سے تمہیں کیا رکاوٹ ہے ؟ صبح و شام اللّٰہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگا کرو :

یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ کُلَّہٗ، وَلَا تَکِلْنِیْٓ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ

“اے زندۂ جاوید! اے قائم و دائم! میں تیری ہی رحمت کے ذریعے سے مدد طلب کرتا ہوں، تو میرا ہر کام سنوار دے اور آنکھ جھپکنے کے برابر بھی مجھے میرے نفس کے سپرد نہ کرنا”۔

(المستدرک للحاکم:2000)