’’صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے دل کی سلامتی‘‘
ابو حفص عمر نیسابوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
’’اگر کوئی شرک باللہ کے علاوہ سارے گناہ کر بیٹھے، پھر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں سلامت دل لے کر اس دنیا سے رخصت ہو تو اللہ تعالی اسے معاف کر دیں گے۔‘‘
پوچھا گیا : اے ابو حفص! کیا قرآن مجید میں اس کی کوئی دلیل ہے؟ فرمایا : جی ہاں، اللہ تعالی فرماتے ہیں :
﴿قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ﴾. (آپ کہہ دیجئے : کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو۔ اللہ خود تم سے محبت کرنے لگے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔)
’’اور آپ ﷺ کی وجہ سے صحابہ کرام سے محبت کرنا بھی آپ کی اتباع میں شامل ہے۔‘‘
(الفوائد والأخبار لابن حمکان : ٤٤، سیر سلف الصالحين للاصبہانی : ١/ ١٢٧٤ وسنده صحیح)
حافظ محمد طاھر حفظہ اللہ