نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“لَنْ يُنَجِّيَ أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلُهُ» قَالُوا: وَلاَ أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «وَلاَ أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ بِرَحْمَةٍ، سَدِّدُوا وَقَارِبُوا”.
’’تم میں سے کسی شخص کو اس کا عمل نجات نہیں دلا سکے گا۔ صحابہ نے عرض کی: آپ کو بھی نہیں اے اللہ کے رسول؟ فرمایا: مجھے بھی نہیں، الا یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت کے سایہ میں لے لے، پس درستی کے ساتھ عمل کرو اور میانہ روی اختیار کرو‘‘۔
[صحیح البخاری: 6463]
