صلاۃ رغائب کی نماز بدعت ہیں

“صلاۃ الرغائب کے نام سے موسوم نماز جوکہ رجب کے پہلے جمعہ کے دن مغرب اور عشاء کے درمیان بارہ رکعت ادا کی جاتی ہے، اور شعبان کے نصف یعنی پندرہ تاریخ کو پڑھی جانے والی نماز یہ دونوں قبیح قسم کی بدعات ہیں”۔

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں:

“یہ نماز نہ تو رسول کریم ﷺ نے ادا کی ہے اور نہ کسی صحابی نے، اور نہ ہی تابعین اور مسلمانوں کے کسی امام نے بھی ایسا نہیں کیا اور نہ ہی رسول کریم ﷺ نے اس ترغیب دلائی اور نہ ہی کسی سلف نے، اور آئمہ کرام نے اس رات کو کوئی فضیلت ذکر کی ہے جو اس رات کے ساتھ مخصوص ہو، اس سلسلے میں جو حدیث مروی ہے وہ محدثین کے ہاں بالاتفاق موضوع اور جھوٹ ہے’۔

الفتاوی الکبری(262/2)