فتنوں سے حفاظت کی دعا

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما نے عرض کیا : مجھے کوئی ایسی دعا سکھائیں جسے میں اپنی ذات کے لیے مانگوں۔ تو آپﷺ نے فرمایا، کہو :

“اے اللہ! نبی محمد(ﷺ) کے رب! میرے گناہ معاف فرما دے اور میرے دل کا غصہ دُور کر دے اور مجھے مرتے دم تک گمراہ کن فتنوں سے بچا لے” ۔

(مسند احمد : 302/6 ح 2657)