قربانی اور غریب کی مدد، دونوں کام کریں!
شریعت نے غرباء و مساکین کی مدد کے لیے بہت سارے راستے کھولے ہیں۔ زکوۃ، نفلی صدقات و خیرات یہ سب امور غریب کی ہمدردی کے پیش نظر ہی ہیں۔ اسلام کی خوبصورتی ہے کہ اسلام میں قربانی اور غریب کی مدد دونوں حکم موجود ہیں۔ بلکہ قربانی تو سال میں ایک مرتبہ ہوتی ہے، جبکہ غریب کی مدد والے حکم کو مد نظر رکھیں تو یہ الجھن پیدا نہیں ہوگی کہ قربانی کی جائے، یا وہ رقم غریبوں میں تقسیم کی جائے۔
(لجنۃ العلماء للا فتاء، فتوی نمبر: 10)