رسول اللّٰہ ﷺ دوران نماز (یعنی تشہد میں درود کے بعد)یہ دعا کیا کرتے تھے۔
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ
“اے اللّٰہ!میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں”۔
کسی نے عرض کیا: اللّٰہ کے رسول ﷺ !آپ قرض سے بکثرت پناہ کیوں مانگتے ہیں؟
آپ ﷺ نے فرمایا:
”آدمی جب مقروض ہوتا ہے تو بات بات پر جھوٹ بولتا ہے اور وعدہ کرتا ہے تو اس کی خلاف ورزی کرتا ہے“۔
[صحیح بخاری:2397]