مسجدکی طرف چل کر آنے کی فضیلت
عقبہ بن عامر رضی اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جو بندہ اپنے گھر سے مسجد کے لئے نکلتا ہے تو اس کے ہر ایک قدم پر دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور مسجد میں بیٹھ کر انتظار کرنے والا گویا مسلسل نماز پڑھ رہا ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے گھر لوٹ جائے۔
(مسند احمد :17459)