میری محبت واجب ہوگئی
نبیﷺ نے فرمایا:
اللہ فرماتا ہے:
” وَجَبَتْ مَحَبَّتِي لِلْمُتَحَابِّينَ فِيَّ وَالْمُتَجَالِسِينَ فِيَّ وَالْمُتَزَاوِرِينَ فِيَّ وَالْمُتَبَاذِلِينَ فِيَّ “.
“میری محبت واجب ہوگئی ہے؛ اُن کیلئے جو میرے لیے آپس میں محبت کرتے، میرے لیے ایک دوسرے کی ہم نشینی کرتے، میرے لیے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرتے اور میرے لیے ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں!”
(صحيح الترغيب: 3018)