رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

(اس شخص کی) ناک خاک آلود ہو گئی ( وہ ناکام اور ذلیل ہو گیا )، پھر ( اس کی ) ناک خاک آلود ہو گئی، پھر ( اس کی ) ناک خاک آلود ہو گئی ۔پوچھا گیا : اللّٰہ کے رسول ! وہ کون شخص ہے؟ فرمایا :”جس نے اپنے ماں باپ یا ان میں سے کسی ایک کو، یا دونوں کو بڑھاپے میں پایا تو ( ان کی خدمت کر کے ) جنت میں داخل نہ ہوا“۔

[صحیح مسلم:6510]