نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک
قَالَ أَنَسٌ: «مَا شَمَمْتُ عَنْبَرًا قَطُّ، وَلَا مِسْكًا، وَلَا شَيْئًا أَطْيَبَ مِنْ رِيحِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا مَسِسْتُ شَيْئًا قَطُّ دِيبَاجًا، وَلَا حَرِيرًا أَلْيَنَ مَسًّا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کا رنگ مبارک سفید، چمکتا ہوا تھا اور آپﷺ کا پسینہ مبارک موتی کی طرح تھا اور جب آپ چلتے تو آپ کا جھکاؤ آگے کو ہوتا اور میں نے دیباج اور ریشم بھی اتنا نرم نہیں پایا جتنی آپ کی ہتھیلی نرم تھی اور میں نے مشک اور عنبر میں بھی وہ خوشبو نہ پائی جو آپﷺ کے جسم مبارک میں تھی۔
(صحیح مسلم: 2330)