نبی كريم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ایک نہایت جامع اور خوبصورت دعا
(اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ وَأَنْ تَغْفِرَ لِي وَتَرْحَمَنِي وَإِذَا أَرَدْتَ فِتْنَةَ قَوْمٍ فَتَوَفَّنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَحُبَّ عَمَلٍ يُقَرِّبُ إِلَى حُبِّكَ)
’’اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں نیکیوں کے کرنے کا، برائیوں کو چھوڑنے کا، مسکینوں سے محبت کا اور تیری مغفرت و رحمت کا اور جب تو کسی قوم کو فتنے میں ڈالنے کا ارادہ فرمائے تو مجھے اس حال میں اٹھا لینا کہ میں فتنوں کا شکار نہ بنوں، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری محبت کا اور تجھ سے محبت کرنے والوں کی محبت کا اور اس عمل کی محبت کا جو مجھے تیری محبت کے قریب کر دے‘‘۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ حق ہے، اسے پڑھو یاد کرو اور دوسروں کو پڑھاؤ سکھاؤ۔
[سنن الترمذي: 3235]