پوسٹ#6
نبی کریم ﷺ کی قبر مبارک تاریخ وحقائق
ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی، تو ان کو بھی یہیں دفن کیا گیا، لہذا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما نے پردہ مزید پیچھے ہٹا لیا۔ 23ھ کو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ شہادت کے بعد، اسی حجرہ میں دفن کیے گئے، تو صرف پردہ لٹکانے پر اکتفا نہیں کیا گیا، بلکہ تینوں قبروں کے بعد ایک دیوار تعمیر کرلی، لیکن ایک طرف سے دیکھنے کے لیے جگہ چھوڑ دی، اور اس پر پردہ لٹکا دیا۔
قبر مبارک، تاریخ وحقائق، ص: 20 مختصرا