نیکی اور گناہ
سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
میں نے رسول اللہ ﷺ سے نیکی اور گناہ کے بارے میں سوال کیا؛ آپ ﷺ نے فرمایا:
“نیکی تو حسن اخلاق ہے؛ اور گناہ وہ ہے، جو تیرے سینے میں کھٹکے؛ اور یہ بات تجھے ناپسند لگے، کہ لوگ اس پر مطلع ہو جائیں!”
(صحیح مسلم: 6516)