نیکی اور گناہ کا تصور
سیدنا نو اس بن سمعان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے نیکی اور گناہ کے بارے میں سوال کیا:
تو آپ ﷺ نے فرمایا:
“نیکی اچھا اخلاق ہے، اور گناہ وہ ہے جو تمہارے دل میں کھٹکے، اور تم ناپسند کرو کہ لوگوں کو اس کا پتہ چلے۔”