وہ غارت ہوگیا
نبی ﷺ نے فرمایا:
“جس سے حساب لیا گیا، اسے عذاب کیا جائے گا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں: کہ (یہ سن کر) میں نے کہا، کہ کیا اللہ نے یہ نہیں فرمایا: کہ عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا؟ نبی ﷺ نے فرمایا: یہ صرف (اللہ کے دربار میں) پیشی کا ذکر ہے؛ لیکن جس کے حساب میں جانچ پڑتال کی گئی (سمجھو) وہ غارت ہوگیا!”
(صحیح بخاری: 103)